بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی، طوفانی بارشوں نے سڑکیں بہا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بلوچستان پوسٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پسنی، تربت، خضدار، جعفر آباد، گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، جس کے بعد گزشتہ رات سے گوادر، پسنی، جیونی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے سیلاب کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

بارشوں کے سبب گوادر کے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ پانی آبادی کے اندر داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہر کی متعدد سڑکیں بہہ گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے اور دکانیں و دفاتر بند کردیے گئے جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ بلوچستان محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری طور پر گھروں کے اندر سے پانی نکالنے کا عمل کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان بھر میں آفت جیسی صورتحال ہے۔ صوبہ بھر میں سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے جان بچانے کیلئے آبادی کا انخلا کرکے پہاڑوں پر پناہ لے لی ہے۔

Related Posts