اسرائیلی ظالمانہ کارروائیاں ختم کرے، دنیا امن کے حصول کے لیے کوشش نہیں کررہی، شرجیل گوپلانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی ظالمانہ کارروائیاں ختم کرے، دنیا امن کے حصول کے لیے کوشش نہیں کررہی، شرجیل گوپلانی
اسرائیلی ظالمانہ کارروائیاں ختم کرے، دنیا امن کے حصول کے لیے کوشش نہیں کررہی، شرجیل گوپلانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ظالمانہ کارروائیوں کو اب ختم ہوجانا چاہئے۔ دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی؟ فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں۔ اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی تاجروں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ریلی میں آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔ جن میں محمد احمد شمسی (جنرل سیکریٹری) فیصل جان کبیر (سینئر نائب صدرآل سٹی تاجر اتحاد) ،محمد رضوان عرفان (چیئرمین کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن) الیاس میمن (صدر طارق روڈ ٹریڈر الائنس) آصف گلفام (صدر الائنس آرام باغ ایسوسی ایشن) شیخ عالم (صدر آل تاجر سٹی اتحاد) شجاعت برنی (چیئرمین شیف انٹرنیشنل) مفتی شاہزیب قادری‘ احمد حسین شاہ باوا‘ نوید میمن گایا (کنوینر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن) عثمان صدیقی (فنانس سیکریٹری آل سٹی تاجر اتحاد) ظفر خان (کورنگی بچت بازار) آل کراچی ماربل ایسوسی ایشن کے سیف اللہ نیازی‘سید محمد سعید ، زاہد امین،طارق ممتاز، محمد زبیر علی خان،حافظ محمد طیب‘ حسیب اخلاق، نوید میمن، چوہدری ایوب،عاطف شیخ،اسلم قریشی، فاروق گھانچی‘  محمد عدنان‘ صدر الائنس کے فہیم نوری‘ اسلم قریشی صدر آل کراچی ٹائر مارکیٹ ایسوسی ایشن‘ عبدالوہاب ممبر مجلس منتظمہ آل کراچی شاپنگ مال اینڈ شاپ ایسوسی ایشن وغیرہ شامل ہیں۔ آل سٹی تاجر اِتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے تحت

اتوار کے روز دوپہر کاکا اسٹریٹ ٹمبر مارکیٹ سے یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا‘ اور پریس کلب پر احتجاج کیا گیا‘ جس میں مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے بھرپور حمایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا، سعید غنی

Related Posts