ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد محمد ندیم کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے ملزم کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 عدالت نے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا

ایف آئی اے نے ملزم سفی اللہ کو جی 9 فور اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے منسلک ہے جس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ملزم کے قبضے سے 2 ہزار 560 امریکی ڈالرز، 140 برطانوی پاؤنڈز، 450 یوروز، 6 ہزار افغانی اور 8 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے جس سے مختلف سوال و جواب کیے گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم برآمد کی گئی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالتِ عالیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

 ہائیکورٹ نے آج اپنے اہم فیصلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے کو 13دسمبر کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے افسران کو حکم دیا گیا کہ سلیمان شہباز کو گرفتار نہ کریں۔

Related Posts