عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالتِ عالیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے کو 13دسمبر کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو گرفتاری سے منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، مختلف شہروں میں پولنگ شروع

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ انہوں نے سلیمان شہباز کا ٹکٹ بھی پڑھ کر سنادیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی اِن پرسن حاضری ضروری ہے۔ وکیل نے کہا کہ سلیمان شہباز سعودی عرب سے اسلام آباد آرہے ہیں۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز اتوار کے روز آئیں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم 13دسمبر تک عدالت میں حاضری یقینی بنائے۔

ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 13 دسمبر تک منظور کر لی۔ واضح رہے کہ سلیمان شہباز برطانیہ میں جلاوطنی کے اختتام کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے۔

 

Related Posts