مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے، ملک ریاض کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے، ملک ریاض کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے، ملک ریاض کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے اپنی بیٹی عنبر ملک کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل کال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے کہا کہ جدید ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے جھوٹی بات چیت گھڑا جانا حیرت انگیز نہیں ہے۔   میری جعلی آواز ذاتی مقاصد کیلئے سیاسی انتقام لینے میں استعمال ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کا سامنا کرتی عوام بچت کیسے کرے؟ خواجہ آصف نے اہم فارمولا بتادیا

ٹوئٹر پیغام میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کہا کہ میرے اہلِ خانہ کو بھی جعلی آواز کے ذریعے انتقام میں ملوث کیا جارہا ہے جبکہ یہ انتقامی حملے مجھے مکروہ محسوس ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی جعلی آڈیو کال گھڑنے کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے سازش کے پیچھے موجود افراد کو بے نقاب کرنے کیلئے قانونی فورمز استعمال کروں گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ملک ریاض اور عنبر ملک کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو فرح گوگی کے ذریعے بشریٰ بی بی کو رشوت کے طور پر ہیرا دینے پر بات ہوئی۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ من گھڑت مواد بنانے یا پھیلانے والوں سے بازپرس ہوگی۔ 

 

Related Posts