ماہرہ خان نے اپنے حمل کی افواہوں کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سلیم کریم سے دوسری شادی کے بعد حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

ماہرہ خان کا سوشل میڈیا پر ہونے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”یہ سچ نہیں ہے کہ میں حاملہ ہوں، اور میں نے Netflix سیریز نہیں چھوڑی ہے“۔

ان کی وضاحت بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی ان خبروں کے جواب میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ماہرہ خان اپنی شادی کے بعد دوسرے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ماہرہ خان دوسری بار حاملہ ہوگئیں ہیں اور رواں سال اگست یا ستمبر تک ماں بن جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریڈٹ پر 10 فروری کو سامنے آنے والی ایک صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان نے خود کو متعدد پروجیکٹس سے الگ کرلیا ہے کیوں کہ وہ حمل سے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 39 سالہ اداکارہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

اگر چہ ریڈٹ پر اس پوسٹ کو حذف کردیا گیا ہے تاہم بھارتی میڈیا اور پاکستانی سوشل میڈیا پر ان خبروں کے گردش کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔مگر اب اداکارہ کی جانب سے حوالے سے تردید کردی گئی ہے۔

Related Posts