اداکارہ مدیحہ رضوی نے کس سے دوسری شادی کرلی؟ تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Madiha Rizvi got married for the second time
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی، دوسری شادی کی  ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ مدیحہ رضوی نے خود بھی اپنے نکاح کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

 

مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی، فنکار جوڑے کی شادی 8 سال چل سکی۔

حسن نعمان اور مدیحہ رضوی کی دو بیٹیاں ہیں،2022 میں مدیحہ رضوی نے حسن نعمان سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

مدیحہ رضوی نے کراچی سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست مصنف جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی ہے۔

زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر اداکارہ مدیحہ رضوی کو شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts