مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز، دورانیہ 4 گھنٹے ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند گرہن
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا اور یورپ کے بیشتر ممالک میں آج چاند گرہن کا آغاز ہوگیا جو 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہے گا۔ رواں برس دوسرا جزوی چاند گرہن 17ستمبر کو دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن 25 مارچ کی صبح 9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوا جو 12 بج کر 12 منٹ پر عروج کو پہنچ کر دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر ختم ہوگا۔ مجموعی طور پر چاند گرہن کے دورانیے کا تخمینہ 4 گھنٹے 40 منٹ لگایا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن جو آج دیکھا جارہا ہے، پاکستان اور بھارت کے شہری نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ امریکا اور یورپ کے ممالک، افریقہ، آسٹریلیا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن سے مراد زمین کا سورج اور چاند کے درمیان آجانا ہے جس کے نتیجے میں زمین کے باسیوں کو چاند پر زمین کا سایہ پڑتا ہوا نظر آتا ہے اور یوں چاند کی روشنی ماند اور بعض اوقات ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آتا ہے، اس لیے آج ہونے والے چاند گرہن سے چاند کا کوئی حصہ چھپے گا نہیں، اس قسم کے چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی حد تک ماند نظر آتی ہے۔

Related Posts