عمران نیازی کی انا، جھوٹ اور تکبر پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران نیازی کی انا، جھوٹ اور تکبر پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔وزیراعظم
عمران نیازی کی انا، جھوٹ اور تکبر پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی انا، جھوٹ اور تکبر پر پاکستان کو قربان نہیں کرسکتے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران نیازی خانہ جنگی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے سے خطاب میں حکومت پر مختلف الزامات عائد کیے۔ وزیر اعظم نے سربراہ تحریکِ انصاف کے خطاب کو ملک کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی مصری فوج پر دہشت گردحملے کی مذمت

عمران خان کے خطاب کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔ ایبٹ آباد میں آئین کو چیلنج کیا گیا، قانونی کارروائی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی سیاست نہیں، سازش کر رہا ہے جو پاکستان کے خلاف ہورہی ہے۔ ایک شخص کی انا اور جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کیاجاسکتا۔ عمران نیازی خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی خانہ جنگی کی سازش کچل دیں گے۔ آج کے دور کا میر صادق پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے۔ میر صادق کو بھی صادق لگا ہوا تھا، عمران خان کو بھی صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں ہیں۔ عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔ بہت جھوٹ بول لیا، اب نیازی کو سچ کا سامنا کرنا ہوگا۔

Related Posts