کراچی، ضلع وسطی میں لاک ڈاؤن سخت، اجتماعات پر پابندی، ڈبل سواری بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lock down

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضلع وسطی میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی گئی،کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پابندیاں بڑھادی گئیں، ڈبل سواری پر بند، ماسک لازمی قرار دیدیا گیا۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 12 اپریل تک توسیع کردی گئی، انتظامیہ نے ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

ضلع میں جاری لاک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور کاروبار پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو ماسک لازمی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 8 اپریل تک توسیع کی گئی تھی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ذریعہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کے بعد لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 4 ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 100مزید شہری جاں بحق

نوٹیفکیشن کے مطابق نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد ، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور شہریوں کو آمدورفت محدود کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 افراد موذی وباء کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے 4 ہزار 84نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related Posts