پاکستان میں کورونا کے 4 ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 100مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ، 135مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ، 135مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 63ہزار 200افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 356 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 170افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار 269ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 1 کروڑ15 ہزار 336ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 81افراد نے شکست دی، وائرس سے صحتیاب افراد 6 لاکھ 278ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 48ہزار566 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 65ہزار158افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694جبکہ خیبر پختونخوا میں 86ہزار44 افرادمتاثر ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار535، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 16،اسلام آباد میں 57ہزار 204جبکہ آزاد کشمیر میں 12ہزار 549افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 6 ہزار 319افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 495، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 319، بلوچستان میں 207، اسلام آباد میں 563، آزاد کشمیر میں 350جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Related Posts