ایل این جی کیس: سابق وزریراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran should lay out concrete plan against COVID-19: Khaqan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے،  نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے اس ریفرنس کا جائزہ لے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ 2 وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے جہاں نیب تفتیشی ٹیم نے ان کا حتمی بیان قلمبند کیا۔

عابد سعید اور مبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔

نیب ٹیم نے مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا ہے۔

 نیب راولپنڈی نے قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کھول دی ہے، ادھر جسمانی ریمانڈ کے دوران شاہد خاقان عباسی نے تعاون سے انکار کر دیا ہے، وہ کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ نیب کے لیے ثبوت کا حصول ثانوی حیثیت رکھتا ہے، اصل مقصد تضحیک اور ہراساں کرنا ہے، نیب نے ٹیکس ادائیگیوں کو نظر انداز کر کے ٹیکس سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی گرفتاری بھی وعدہ معاف گواہ نہ بننے کے باعث ہوئی۔

Related Posts