سی ٹی ڈی کی ریڈ بک شائع، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں93 نئے نام شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریڈ بک شائع کردی گئی، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری،93 ناموں کا اضافہ
ریڈ بک شائع کردی گئی، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری،93 ناموں کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے ریڈ بک کے نام سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی، جس میں 93 ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ریڈ بک کے نام سے جاری کی جانے والی فہرست کا نواں شمارہ جاری کیا ہے جس میں داعش کے 12، القاعدہ کے 18، ٹی ٹی پی کے 23، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 13، جنداللہ کے 2، سپاہِ محمد کے 24 اور سندھ لبریشن آرمی کے 4 دہشت گرد شامل ہیں۔

ریڈ بک کے تازہ ترین شمارے میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 جبکہ لیاری گینگ وار سے وابستہ 33 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں۔ نئی ریڈ بک 4 سال بعد جاری کی گئی ہے جس کا آخری ایڈیشن 2017ء میں شائع ہوا تھا جس میں مطلوب 10 دہشت گرد گرفتار ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ایڈیشن کے 5 انتہائی مطلوب دہشت گرد مبینہ مقابلوں میں مارے گئے، 2 دہشت گرد افغانستان اور شام میں ہلاک ہوئے، تازہ ترین ریڈ بک میں 93 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ 

قبل ازیں اگست 2017ء میں شائع کی گئی ریڈ بک میں داعش کے 4، القاعدہ کے 9، ٹی ٹی پی کے 16، لشکرِ جھنگوی کے 11، جند اللہ کے 8 جبکہ سپاہِ محمد کے 21 دہشت گردوں کے نام شامل تھے۔

ریڈ بک میں 2017ء میں شائع کیا گیا سب سے بڑا نام مطیع الرحمان کا تھا جس پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس کے سر پر بھاری بھرکم انعامی رقم بھی رکھی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی افسران اور اہلکاروں پر 2 حملے کیے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 روز قبل پہلے واقعے میں دہشت گردوں نے پیر اسماعیل کے علاقے میں ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کے حملے، ایف سی کے 4 جوان شہید، 8 زخمی

Related Posts