کراچی میں بچے پر حملہ کرنیوالے شیر کا مالک اور گارڈ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lion owner and guard arrested for attacking child in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گلبرگ کے علاقے میں بچے پر حملے کرنیوالے پالتو شیر کے مالک اور گارڈ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

14 مئی کو پیش آنے والے واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک بچہ شیر کے انتہائی نزدیک گھوم پھر رہا ہے، اچانک شیر چھلانگ لگا کر بچے کو پکڑ لیتا ہے، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر بچہ زخمی ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:پالتو شیر نے بچے کو دبوچ کر شدید زخمی کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی گلبرگ محمد اظہر خان مغل نے فوری نوٹس لیکرایس ڈی پی او شادمان ایس ایچ او سمن آباد ایس ایچ او گلبرگ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ،ایس ڈی پی او شادمان ،ایس ایچ او گلبرگ ،ایس ایچ او سمن آباد اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد بن اسلم صدیقی اور روشن ولد کمبو خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم سعد بن اسلم صدیقی نے بتایا کہ 14 مئی 2021 کو اسکا بھائی اسامہ شیر کو گھر سے باہر لیکر آیا تھا تو اچانک ایک نامعلوم بچے پر شیر نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد اُس نے اپنا پالتو شیر فارم ہاؤس پر بھیج دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts