پالتو شیر نے بچے کو دبوچ کر شدید زخمی کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پالتو شیر نے بچے کو دبوچ کر شدید زخمی، ویڈیو وائرل ہوگئی
پالتو شیر نے بچے کو دبوچ کر شدید زخمی، ویڈیو وائرل ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے میں گلبرگ میں پالتو شیر نے بچے کو دبوچ کر شدید زخمی کردیا، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

14 مئی کو پیش آنے والے واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی، جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کے باہر شیر کے آس پاس متعدد لوگ موجود ہیں۔

اسی اثناء نے دیکھا گیا کہ ایک بچہ شیر کے انتہائی نزدیک گھوم پھر رہا ہے، اچانک شیر جمپ لگا کر بچے کو پکڑ لیتا ہے، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر بچہ زخمی ہوجاتا ہے۔

پولیس کی جانب سے ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر نوٹس لے لیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، ابھی تک کسی بھی زخمی کی انٹری پولیس کو موصول نہیں ہوئی اور صرف یہی پتا چلا ہے کہ یہ پالتو شیر جس شہری کا اس کا نام عمر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک اور نوعمرمسیحی بچی اغواء، جبری مذہب تبدیلی کا انکشاف

Related Posts