چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے  چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی ہے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر سماعت کے لیے پیش نہ ہوسکے۔

لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سماعت کے لیے پیش ہوئیں، تاہم باضابطہ سماعت عمل میں نہ لائی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

ہائی کورٹ کے ججز کے 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کے وکیل سے مکالمہ کیا جبکہ وکیل نے بنیادی دلائل پیش کرنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی۔

عدالت کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، اس لیے سماعت کے لیے اگلی تاریخ دی جائے۔ 

سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ڈی جی نیب کو فریق نہیں بنایا، تاہم عدالت نے کہا کہ بہتر ہے اسپیشل پراسیکیوٹر کی موجودگی میں بحث کی جائے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ مریم نواز کو سماعت کے لیے کل پیش کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت  ملتوی کردی تھی  جبکہ نیب کی طرف سے درخواست پر جواب جمع کروا دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کی درخواست ضمانت پر ججز کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جبکہ مریم نواز کی طرف سے وکیل صفائی  نے درخواستِ ضمانت کے حق میں دلائل دئیے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی

Related Posts