کبریٰ خان نے مداحوں کو اپنا اصل نام بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کبریٰ خان نے مداحوں کو اپنا اصل نام بتادیا
کبریٰ خان نے مداحوں کو اپنا اصل نام بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنا اصل نام مداحوں سے شیئر کردیا۔

حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکارہ کبریٰ خان شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے پوچھا کہ آپ کا نام ’رابعہ‘ تھا پھر آپ نے اسے تبدیل کرکے ’کبریٰ‘ کیوں رکھ لیا۔

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرا نام ’کبریٰ فاطمہ خان‘ ہے لیکن پاسپورٹ پر میرا نام ’رابعہ خان‘ درج ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

کبریٰ خان نے میکال ذوالفقار سے متعلق شادی کی افواہوں پر کہا کہ یہ حقیقت نہیں، میری آخری مرتبہ میکال ذوالفقار سے تین سے چار ماہ پہلے بات ہوئی ہوگی۔میں سنگل ہوں اور ابھی شادی کرنے کا سوچا نہیں۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ احد رضا میر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔سوشل میڈیا پر میری، احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان جھگڑے کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن یہ سب جھوٹ تھا۔

Related Posts