کریتی کھربندا اور پلکت سمراٹ نے منگنی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کریتی کھربندا اور پلکت سمراٹ نے منگنی کرلی
کریتی کھربندا اور پلکت سمراٹ نے منگنی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے منگنی کرلی۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

kriti kharbanda, pulkit samrat, engaged

ویرے کی ویڈنگ کے ساتھی اداکار کریتی کھربندا اور پلکت کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

پلکت کی بہن ریا سمراٹ نے انسٹاگرام پر خاندانی تصاویر شیئر کیں جس میں کریتی کھربندا نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ دونوں نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے۔

kriti kharbanda, pulkit samrat, engaged

واضح رہے کہ سمراٹ اور کھربندا 2019 سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔سمراٹ نے اس سے قبل 2014 میں اس وقت کی گرل فرینڈ شویتا روہیرا سے شادی کی تھی جو کہ سلمان خان کی راکھی بہن ہیں تاہم دونوں کی شادی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

Related Posts