کراچی میں آج بارش کا امکان، کہاں کہاں کب تک بادل برسیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi likely to receive rains today
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج اور کل اتوار کو کراچی میں درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں جو ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں اب بارش کے ایک اور دور کا آغاز کرتے ہوئے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس وقت نمی کی سطح 75 فیصد ہے، مغربی ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کی جانب سے پہلے کی گئی پیش گوئیوں میں مغربی ہواؤں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے 13 یا 14 اپریل سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔جواد میمن نے اپریل کے مہینے میں اوسط سے زیادہ بارش کے امکان کا ذکر کیا ہے۔

Related Posts