کابل میں ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل میں ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری
کابل میں ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ کابل میں ایک میٹرنٹی ہسپتال پر حملہ کیا گیا جبکہ مشرقی افغانستان میں جنازے کی تقریب پر حملہ کیا گیا جس پر ہمیں دلی افسوس ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بھی دہشت گردی جاری ہے جبکہ کورونا وائرس افغانستان سمیت دنیا بھر میں پہلے ہی تباہی پھیلا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح دہشت گردوں نے اسپتال پر حملہ کردیا جس میں 2 نوزائیدہ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ننگرہارمیں جنازے پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ روز  کابل میں پولیس کی وردی پہنے 3 مسلح افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ شروع کردی، سیکورٹی فورسز نے سہ پہر تک حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس واقعہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں مائیں ، بچے اورنرسیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر حملہ، 40 افراد ہلاک 

Related Posts