افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر حملہ، 40 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Newborns among 16 dead in Kabul hospital attack; 24 killed in funeral bombing

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل / جلال آباد : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح دہشت گردوں نے اسپتال پر حملہ کردیا جس میں دو نوزائیدہ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ننگرہارمیں جنازے پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ کابل میں پولیس کی وردی پہنے تین مسلح افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ شروع کردی، سیکورٹی فورسز نے سہ پہر تک حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس واقعہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں مائیں ، بچے اورنرسیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ننگر ہار میں پولیس اہلکار کے جنازے میں دھماکے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکے کے وقت شہری بڑی تعداد میں جنازے میں موجود تھے،طالبان نے دونوں واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب کو افغان طالبان کا عسکری چیف مقررکردیا گیا

افغان صدر اشرف غنی نے دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملک میں آپریشن کا حکم دیدیا ہے، افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف اب ہمیں جارح اندازاپنانا ہوگا۔

Related Posts