پروٹین سے بھرپور خرگوش کے لذیذ پکوان ایک بار ضرور ٹرائی کریں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پروٹین سے بھرپور خرگوش کے لذیذ پکوان ایک بار ضرور ٹرائی کریں
پروٹین سے بھرپور خرگوش کے لذیذ پکوان ایک بار ضرور ٹرائی کریں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مدینہ حسن زئی کوئلہ کڑھائی، جوکہ میٹرک بورڈ آفس پر قائم ہے، یہاں کے لذیذپکوان ہر خاص و عام کی پسند ہیں، مگر آج ہم نے کچھ نیا کرنے کا سوچا اور ہم نے خرگوش کی ڈش کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی، جوکہ اپنے ناظرین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

خرگوش کے گوشت کا سنتے ہی ہمارے ذہن میں پہلا سوال یہ آتا ہے کہ اس کا گوشت بہت مہنگا ہوگا،یا ذائقہ میں پتہ نہیں کیسا ہوگا؟ تو ہم نے اس حوالے سے مشرف صاحب سے بات کی جو یہاں خرگوش کا گوشت فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ اگر آپ خرگوش کے گوشت کو باربی کیو میں لے جائیں تو بارکیوں میں اس کا بہاری تکہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ ملائی تکہ ہوتا ہے، بار بی کیو میں جتنے بھی فلیور تیار ہورہے ہیں وہ آپ خرگوش کے گوشت میں بھی تیار کراسکتے ہیں۔

مشرف صاحب نے مزید بتایا کہ اگر کڑھائی کے حوالے سے بات کریں تو ہم خرگوش کے گوشت سے گرین کڑھائی، وائٹ کڑھائی، بلیک پیپر والی کڑھائی، شاہی کڑھائی، یعنی کڑھائی میں آپ جتنے بھی فلیور بنانا چاہیں وہ آپ خرگوش کے گوشت سے بھی بناسکتے ہیں۔

خرگوش کی کڑھائی آپ یہاں آکر بھی کھاسکتے ہیں اور گھر پر بھی منگواسکتے ہیں، اس کے علاوہ اگر آپ کو اس کا گوشت چاہئے تو آپ ہمیں کال کرکے گوشت بھی منگواسکتے ہیں۔

ہم نے جب خرگوش کے گوشت کو کھا کر چیک کیا تو اس کا گوشت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے چکن کا گوشت کھا رہے ہوں، کھانے میں بہت لذیذ تھا، ہم نے جب کڑھائی کھا کر ٹیسٹ کرنے کے بعد ملائی تکے کا ذائقہ چیک کیا تو اس کا ذائقہ بھی بہت منفرد تھا۔

کراچی میں گوشت کی ہول سیل کمپنی جانگلوس کے سربراہ محمد علی نے ایم ایم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خرگوش کے گوشت کو جانگلوس نے متعارف کرایا ہے
محمد علی نے کہا کہ میں بطور بابائے خرگوش جانا جاتا ہوں ۔ ہماری اس کاوش کی بدولت بہت سے فارمرز اب بر سر روزگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خرگوش کے گوشت کی برآمدات پر توجہ دیں کیونکہ دنیابھرمیں یہ بہت کھایا جاتا ہے

اس کے علاوہ اس کی بدولت خواتین چادر اور دیواری میں عمدہ روزگار حاصل کرسکتی ہیں۔ اگر آپ گھر بیٹھے خرگوشت کا گوشت کھانا چاہتے ہیں تو ہمیں آڈر دے سکتے ہیں۔ جانگلوس کے نام سے ای کامرس اسٹورہمارا موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا:اہم چیز یہ بھی ہے کہ ہمیں توہمات سے باہر نکلنا ہوگا۔ دنیا بھرمین یہ گوشت سالہا سال تناول کیا جاتا ہےخُصُوصاً جاپان، چین، جرمنی، فرانس، مسلم ممالک میں مصر، سعودیہ عرب،ملائیشیا میں تناول کیا جاتا ہے

ان کا خرگوشت کی فارمنگ پر مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایک خرگوشت 700روپے میں تیار ہورہاہے۔ محتاط اندازے کے مطابق بنا کسی اضافی ہارمون کے یہ تقریبا ًدو سے ڈھائی ماہ میں تیار ہوتا ہے
خرگوشت مختلف ہاتھوں سےگزرتے ہوئے جب یہ ریسٹورنٹ تک پہنچتا ہے تو بغیر پکائی کے1300روپے فی کلو فروخت ہوتا ہے

واضح رہے کہ اس کے گوشت میں بہت زیادہ پروٹین ہوتا ہے، ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے اس کا گوشت بہت فائدہ مند ہے، خرگوش کے گوشت کے حوالے سے بعض افراد شک و شبہات میں مبتلا ہوتے ہیں کہ آیا اس کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں تو ہم نے اس حوالے معروف عالم دین سے مشورہ کیا۔

اُن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شریعت میں خرگوش کا کھانا جائز ہے، خرگوش کا گوشت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کھانا بھی ثابت ہے، اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جو شرعی لحاظ سے ثابت نہ ہو، اگر آپ نے بھی خرگوش کا گوشت کھانا ہو تو آپ آن لائن بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Posts