امریکی صدر وائرس سے صحتیابی کے بعد ایک بار پھر کورونا کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن وائرس سے صحتیابی کے بعد ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے، جو بائیڈن کے وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

 گزشتہ روز امریکی ایوانِ صدر (وائٹ ہاؤس) نے بتایا کہ ملکی تاریخ کے معمر ترین 79 سالہ صدر جو بائیڈن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تاہم ان کے جسم میں کورونا کی علامات موجود نہیں اور طبیعت بھی بہتر ہے۔انہوں نے 78سال کی عمر میں صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:
شہزادہ ولیم کے اسکینڈل کی خبروں کی سوشل میڈیا پر گونج

واضح رہے کہ آج سے 10 روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ پہلی بار مثبت آیا جس کے بعد صدر جو بائیڈن نے خود کو قرنطینہ کر لیا تاہم 27 جولائی کو امریکی صدر کورونا سے صحتیاب ہو گئے تھے۔ 

یاد رہے کہ امریکا، بھارت اور برازیل دُنیا کے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سرِ فہرست ہیں۔ اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، اس لیے ہمارے کیسز بھی زیادہ نظر آتے ہیں۔ 

سب سے پہلے کورونا کی وباء چین میں رپورٹ کی گئی جہاں سے ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے علاوہ دیگر ممالک اور براعظموں میں بھی تیزی سے پھیلتی چلی گئی، عالمی برادری متعدد ویکسینز کی دستیابی کے باوجود کورونا کی وباء کو روکنے میں ناکام ہے۔ 

Related Posts