شہزادہ ولیم کے اسکینڈل کی خبروں کی سوشل میڈیا پر گونج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہزادہ ولیم کے اسکینڈل کی خبروں کی سوشل میڈیا پر گونج
شہزادہ ولیم کے اسکینڈل کی خبروں کی سوشل میڈیا پر گونج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی شہزادے ولیم کے نئے اسکینڈل کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، جس کے باعث پرنس ولیم کو ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

’دی بلاسٹ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک غیر مصدقہ خبر میں پرنس ولیم کے اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی سہیلی روز ہینبری کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کیٹ میڈلٹن کو اپنے شوہر پرنس ولیم اور سہیلی روز ہینبری کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات پر کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید پڑھیں:شہزادہ ولیم اور کیٹ نے بڑے بیٹے کا نام کیسے منتخب کیا؟

اگرچہ پرنس ولیم کے چاہنے والے ان افواہوں پر یقین نہیں کررہے مگر دی بلاسٹ نے بھی اس خبر کو آخر میں ایک افواہ ہی قرار دیا ہے۔ اس پوسٹ کے بعد # PrinceWilliamAffair کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

Related Posts