خلا کی تسخیر کیلئے جیمز ویب خلائی دور بین میں عدسوں کی تنصیب مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیمز ویب خلائی دور بین میں عدسوں کی تنصیب مکمل، خلا کی تسخیر شروع
جیمز ویب خلائی دور بین میں عدسوں کی تنصیب مکمل، خلا کی تسخیر شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ناسا کی ویب ٹیم نے خلائی رسد گاہ کے انفرادی عدسوں کو نقطۂ آغاز سے باہر نکالا جس کے بعد خلا کی تسخیر کیلئے جیمز ویب خلائی دور بین میں عدسوں کی تنصیب مکمل  کر لی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جیمز ویب خلائی دور بین میں عدسوں کی تنصیب خلا نوردوں کیلئے ٹیدقت طلب کام ثابت ہوا۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں ویب پروگرام منیجر ایرن وولف نے کہا کہ بدھ کو جیمز ویب اسپیس خلائی دور بین کی ٹیم نے عدسوں کی تنصیب مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جیمز ویب خلائی دور بین کئی ماہ تاخیر کے بعد خلا میں روانہ

خلائی دور بین کے متعلق پروگرام منیجر ایرن وولف نے مزید کہاکہ عدسے کے بنیادی حصوں کو دور بین کے ڈھانچے سے 12.5 ملی میٹر دور لے جانے کیلئے 6 موٹرز کا استعمال کیا گیا۔ ہماری ٹیم نے بنیادی و ثانوی عدسوں کے تمام 132ایکچویٹرز پر کام کیا۔

پروگرام منیجر ایرن وولف کا کہنا تھا کہ آئندہ مرھلے میں ایک دور بین کی حتمی نظری پوزیشن تک پہنچنے کیلئے مائیکرون اور نینو میٹر کی حدود میں عدسوں کو حرکت دی جائے گی۔ دور بین کی صف بندی میں کم و بیش 3ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ 

Related Posts