دیر کے علاقے باروال میں دھماکہ، پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملہ، پاک فوج کے 4اہلکار شہید
شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملہ، پاک فوج کے 4اہلکار شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں دیر کے علاقے باروال میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باروال میں کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دھماکے پر تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، خودکش بم حملہ، پاک فوج کے 4اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 سپاہی ساجد علی اور عدنان ممتاز شہید ہوئے جو آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں عسکری قافلے پر خود کش بم حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جن میں 2 لانس نائیک رینک کے افسران شامل تھے۔

 شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) پاک فوج کا کہنا تھا کہ فوجی قافلے کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افسران لانس نائیک شاہزیب اور لانس نائیک سجاد نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہداء میں 2 سپاہی عمیر اور خرم بھی شامل ہیں۔

Related Posts