شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملہ، پاک فوج کے 4اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: شمالی وزیرستان میں عسکری قافلے پر خود کش بم حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن میں 2 لانس نائیک رینک کے افسران شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فوجی قافلے کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افسران لانس نائیک شاہزیب اور لانس نائیک سجاد نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب ترامیم، متعدد سیاسی مقدمات داخل دفتر ہوجائیں گے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں 2 سپاہی عمیر اور خرم بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی ایجنسی نے خود کش حملہ آوروں اور سہولت کاروں کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پاک فوج دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے بہادر نوجوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے قافلے پر حملہ آور دہشت گرد کی شناخت یا کسی جنگجو تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

Related Posts