شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 FC and 2 police personnel martyred in bajaur operation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کردیا گیا ہے جو این جی او کی 4 خواتین کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کیا گیا۔ صفی اللہ پر الزام ہے کہ اس نے 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی جان لی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کردیا جو دیسی ساختہ بارودی سرنگوں سے حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ٹی ٹی پی کا ہلاک کیا گیا کمانڈر قتل و غارت اور دہشت گردی کے علاوہ اغواء اور دیگر جرائم میں بھی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ ہلاک دہشت گرد کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری گولہ بارود برآمد ہوا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آج سے 5 روز قبل آئی ایس پی آر نے اپنے بتایا کہ کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں کیا گیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں سے جھڑپ،فورسز کے 7جوان شہید، 5دہشتگرد ہلاک

Related Posts