بیٹے کی جان کو خطرہ، بوڑھی ماں انصاف کیلئے دربدر، اسلام آباد پولیس سے مدد کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : شہر اقتدار میں بوڑھی ماں اپنے نوجوان بیٹے کی زندگی کے تحفظ کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

تھانہ کھنہ کی حدود ضیاء مسجد کی رہائشی مجیداں بی بی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل میرا بیٹا عدنان مسیح کام سے واپس آ رہا تھا کہ محلے کے اوباش نوجوانوں سیموئل مسیح، شمشیر مسیح ،حسن، خرم، پاپا، الماس وغیرہ نے اس کوراستے میں مارنا شروع کردیا اور پھر قتل کی نیت سے میرے بیٹے کو اپنی بیٹھک میں لے گئے اورمیرے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بیٹے سے دو عدد موبائل اور جیب سے پیسے نکال لیے ہیںجبکہ میرے بیٹے کو ان ملزمان سے جان کا خطرہ ہے، ان لوگوں کے ساتھ دو پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جنہوں نے میرے بیٹے کو ہتھکڑی لگا کر تشدد کروایا۔

جب ہم موقع پر پہنچے تاکہ اپنے بیٹے کی جان بچا سکیں تو پولیس اہلکار موقع سے بھاگ گیا، میں اپنے بیٹے کو میڈیکل کے لیے ہسپتال لے گئی لیکن ابھی تک ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ ملزمان بااثر ہیں اور منشیات اور غیر قانونی دھندے کرتے ہیں اور متعلقہ تھانے میں پولیس سے سازباز کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:بریگیڈیئر بشیر فاؤنڈیشن ملک میں کورونا متاثرین کو مفت ادویات وراشن کی فراہمی میں مصروف

خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کے پولیس اہلکاروں نے میری بہت بےعزتی کی ،پولیس ہمیں ملزمان سے صلح کے لئے مجبور کر رہی ہے، میرے بیٹے کو سر پر چھ ٹانکے لگے ہیں ،میں آئی جی پولیس اسلام آباد کے پاس بھی گئی تھی انہوں نے مجھے ایس پی رورل کے پاس بھیجا۔

ایس پی رورل نے تھانے میں فون کیا اورجب میں دوبارہ تھانے گئی تو تھانے میں انہی اہلکاروں نے میری پھر بے عزتی کی، اب میں تھک چکی ہوں، میں کمشنر اسلام آباد سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے، میری درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ہمیں جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts