بریگیڈیئر بشیر فاؤنڈیشن ملک میں کورونا متاثرین کو مفت ادویات وراشن کی فراہمی میں مصروف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Brigadier Bashir Foundation provides free medicine to Corona victims in the country

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کوروناسے متاثرہ مریضوں کو ملک بھر میں مفت ادویات فراہم کرنے اورگھروں تک پہنچانے کیلئے بریگیڈیئر بشیر فاؤنڈیشن گزشتہ ایک سال سے کوشاں ہے ، ہزاروں مریضوں کو ملک بھر میں بذریعہ کوریئر ادویات پہنچائی جاتی ہیں ،یہی نہیں لاک ڈاؤن میں غریب کورونا مریضوں کو ادویات کے ساتھ رمضان المبارک میں راشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے فاؤنڈیشن کے سربراہ بریگیڈیئر (ر)بشیر آرائیں نے ایم ایم نیوز ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے 8 سال پہلے اس فاؤنڈیشن کو رجسٹر کرایا تھا ، تب سے فلاحی کام میں مشغول ہوں ، جب میں نے دیکھا کہ گزشتہ سال کورونا مریضوں کو دی جانے والی ادویات جن کی اصل قیمتیں بہت کم تھیں تاہم صورتحال کا دکاندار ناجائزفائدہ اٹھا کر ادویات بلیک میں فروخت کر رہے تھے تو ہم نے ادویات اور انجکشن خرید کر مفت فراہم کرنا شروع کردیئے۔

اس اقدام کے بعد مجھے ڈرایا دھمکایا بھی گیا مگر میں کسی خوف کے بغیر خدمت خلق میں مشغول تھا اور ہوں۔ بریگیڈیئر (ر)بشیر آرائیں نے بتایا کہ ہم مریض کو ادویات کے ساتھ اگر وہ گھر کا کفیل بھی ہے تو اسے 15 دن کا راشن بھی بھیج دیتے ہیں ۔

میرے دفتر میں 4 کمرے ہیں ان میں سے 2 کاروبار کے لیے ہیں اور 2 فلاحی کاموں کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، انہوں نےکہا کہ اس حوالے سے میری بیگم بھی بہت متحرک ہیں اور ہم دونوں ہی فلاحی کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔

انہوں ےکہا کہ اس کام سے جبکہ میں مفت ادویات دے رہا ہوں اور ہم چندہ بھی جمع نہیں کرتے مگر میرے کام میں اللہ تعالیٰ نے بے انتہا برکت دی ہے، اب ہول سیل اور مختلف اداروں کو ادویات فراہمی کا کام بھی تیز ہو گیا ہے ، یہ غریب مریضوں اور ان کےاہل کانہ کی دعاؤں کا ثمر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ لوگوں کی دعا ئیں ہی ترقی اور کامرانی کا ذریعہ ہیں مگر میرے دل اور روح کو جو سکون ان دعاؤں سے ملتا ہے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

میں پورے پاکستان کے ڈرگز ڈیلرز (ہول سیلرز) کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ زائد منافع آپ کو وقتی طور پر فائدہ نظر آتا ہے مگر اس سے آپ کی کمائی میں سے برکت ختم ہو جاتی ہے ، اس لیے حرام آمدنی سے کہیں زیادہ فائدہ حلال اور جائز منافع میں ہے، میں مفت ادویات دے کر بھی خوش ہوں اور وہ لوٹ مار کر کے بھی بد حال ہیں ۔

Related Posts