اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کا کیس نمٹا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کا کیس نمٹا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کا کیس نمٹا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 ارکان کی تعیناتی کا کیس نمٹا دیا ہے جبکہ کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کی۔

ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 اراکین کی تعیناتی پر سماعت ہوئی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے جہاں عوام کے منتخب نمائندے موجود ہوتے ہیں۔ عدالتی حکم پر وفاق نے معاملے پر جواب جمع کروا دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔

اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس معاملے کا کریڈٹ عدالت کی بجائے پاکستانی عوام کو جاتا ہے۔ پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو اس سے پاکستان مضبوط ہوگا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ممبران کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاقِ رائے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس نمٹا دیا۔

Related Posts