جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں، کہاں جائیں گے؟ شیخ رشید کی ایک اور پیشگوئی درست نکلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے آج سے ٹھیک 1 سال قبل 27 مئی کو پارٹی چھوڑنے والوں کو کچرا قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی ہے۔

گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر 27 مئی 2023 کو اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری نے امریکا میں داکٹر سے “ذہنی توازن ٹھیک نہیں” کا سرٹیفکیٹ لیا، نواز شریف نے پلیٹ لیٹس کا سرٹیفکیٹ لندن سے لیا۔ میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ 15 دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی تھی۔

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتہ چلا کہ جو سارے جہان سے لڑ رہا ہے، وہ دماغی طور پر مضبوط نہیں۔ جو سیاسی کچرا پارٹی چھوڑ رہا ہے، وہ کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالا جائے گا، اس کا فیصلہ جون میں ہوجائے گا۔ 2 کچرے کے ڈرم کی پارٹیاں بنائی جائیں گی۔

دو پارٹیاں، کون سی؟

سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا اور تحریکِ انصاف کا شیرازہ بکھرنے لگا۔ 9 مئی واقعات کے بعد سے جو کریک ڈاؤن شروع ہوا، آج تک اس کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آتا جس کی بازگشت آج 27 مئی 2024 کو سامنے آنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیان میں بھی سنائی دیتی ہے۔

شیخ رشید نے پیشگوئی کی تھی کہ 2 کچرے کے ڈرم کی پارٹیاں بنائی جائیں گی۔ سابق وزیر داخلہ نے جن پارٹیوں کو کچرے کا ڈرم قرار دیا ، ان میں سے ایک استحکامِ پاکستان پارٹی ہے جسے پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر خان ترین نے قائم کیا اور جس کے روحِ رواں علیم خان ہیں اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بھی ایک ایسی ہی پارٹی ہے جسے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بنایا ہے۔

Related Posts