عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی میں مضبوطی عدلیہ کے نام رہی، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی میں مضبوطی عدلیہ کے نام رہی ہے اور ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے متعلق لوگ کم معلومات رکھتے ہیں، خواجہ سراؤں نے ترکیہ میں حکومتیں بدل دیں۔ اب بھی خوف ہے کہ خواجہ سراؤں کے چکر میں حکومتیں نہ بدل جائیں۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں کبھی شمولیت اختیار نہیں کی اور یہ بات سب جانتے ہیں۔ جب میں نے یہ پارٹی جوائن ہی نہیں کی تو اس کی تردید کیا کریں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی لڑائی میں مضبوط کون ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی۔ پیمرا نوٹیفکیشن اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہے، اس قسم کے مشورے دینے والوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اجلاس کرکے اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں۔ واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک سے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Posts