انسانی دماغ جذبات منظم کیسے کرتا ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا راز دریافت کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی دماغ
(فوٹو: سلیٹ ڈاٹ کام)

امریکی سائنسدانوں نے بڑا راز دریافت کر لیا ہے کہ انسانی دماغ جذبات کو منظم کیسے کرتا ہے جبکہ ایک ہی وقت میں انسان کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے اور ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ انسانی دماغ بیک وقت بہت سے کام سرانجام دینے کیلئے نہیں بنایا گیا۔

بظاہر ایک انسان ایک ہی وقت میں متعدد کام کرتا دکھائی دے سکتا ہے لیکن وقت کے نینو سیکنڈ تک تقسیم کردہ لمحات میں دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ انسانی دماغ اس وقت بھی ایک وقت میں فقط ایک ہی کام کرتا نظر آئے گا۔ امریکی سائنسدانوں نے انسانی دماغ کو کھنگال لیا۔

امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں تحقیقی درسگاہ ڈارٹمتھ کالج  کے زیر اہتمام کی جانے والی تحقیق کے دوران محققین نے انسانی دماغ کے ان حصوں کاتجزیہ کیا جو انسانی جذبات کو منظم کرتے ہیں اور جذبات کی تخلیق سے لے کر جذبات منظم کرنے کے درمیان تمیز کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے انسانی دماغ میں موجود پری فرنٹل کارٹیکس اور اوپری سطح کے کارٹیکل حصوں کو انسانی جذبات کنٹرول کرنے کا ذمہ دار سمجھا اور ایف ایم آر ائی سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر محققین کو پتہ چلا کہ جو لوگ دماغ کے مذکورہ حصے استعمال نہیں کرتے، انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسے لوگ جو دماغ کے جذبات کنٹرول کرنے والے حصوں کو فعال نہیں کرپاتے، انہیں منفی تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جذبات منظم کرنے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے، لالچ اور منشیات کی لت جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے کیونکہ یہ تمام تر مسائل انسانی جذبات سے منسلک ہیں۔

Related Posts