کالے قوانین لانیکا الزام، مودی نے کسانوں سے دھوکہ کیا، پریانکا گاندھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانکا گاندھی
(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

لدھیانہ: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے  بھارتی وزیراعظم  پر کالے قوانین لانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے کسانوں سے دھوکہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے دورے کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے کہا کہ میں ایک شہید کی بیٹی اور پوتی ہوں۔ پنجاب کسانون کی سرزمین ہے اور ہماری روایت ہے کہ ہم کسانوں کا احترام کرتے ہیں۔ سرحد پر کھڑا سپاہی بھی کسی کسان کا بیٹا ہوتا ہے۔

خطاب کے دوران پریانکا گاندھی نے کہا کہ سبھی سیاسی جماعتیں کسانوں کی عزت کرتی ہیں لیکن مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ایم ایس پی (کم از کم سپورٹ پرائس) نہیں دی گئی۔ کالے قوانین لائے گئے اور کسانوں نے اس کی مخالفت کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس قیادت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ خواتین کیلئے ہر ملازمت میں 50 فیصد شراکت داری دیتے ہوئے ضرورت مند خواتین کیلئے سالانہ 1 لاکھ روپے کی امداد کی جائے گی۔ پریانکا گاندھی کی پٹیالہ ریلی کا ہدف بھی بھارتی خواتین تھیں۔

ہفتے کے روز بھی کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پنجاب کے دورے کے موقعے پر امرتسر میں اپنے امیدوار گرجیت اوجلا کے حق میں الیکشن مہم چلائی اور جلسہ عام سے خطاب کیا اور کانگریس کے دیگر روایتی جلسوں کی طرح اس جلسے میں بھی راہول گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔

Related Posts