ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں، پاکستان کو ہم بچائیں گے۔ عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عارف علوی
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

اسلام آباد: سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان کو ہم بچائیں گے۔ پریشر ککر کچھ دنوں میں پھٹ جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ پریشر ککر کچھ دنوں میں پھٹ کر اقتدار پر غاصبانہ اور جھوٹا قبضہ جمانے والوں کو جھلسائے گا۔ بھاگنے والے راہِ فرار اختیار کریں گے جنہوں نے ہماری لوٹی ہوئی مال و دولت ملک سے باہر رکھی ہوئی ہے۔

بیان میں سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ لوگ فرار ہوں گے جنہوں نے اپنے راستے بیرونِ ملک ہموار کیے ہوئے ہیں۔ مافیا سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے اور ملک میں جاری لوٹ مار کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم وہ وفادار پاکستانی ہیں جو اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ہم بھی دیکھتے ہیں یہ کہاں جائیں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کردیتا ہے۔ پاکستان قوموں کی برادری میں عزت سے کھڑا ہوگا اور ترقی بھی کرے گا۔

Related Posts