کیا نیٹ فلکس کی فلم ’دی چاک لائن‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا نیٹ فلکس کی فلم ’دی چاک لائن‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟
کیا نیٹ فلکس کی فلم ’دی چاک لائن‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس کی ہسپانوی فلم دی چاک لائن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک حقیقت پر مبنی فلم ہے۔

فلم کی کہانی کافی پراسرار ہے جو ناظرین کو آخر تک اپنے ساتھ جوڑے رکھے گی، اس کی کہانی بچوں کے ساتھ زیادتی اور بدسلوکی پر مبنی ہے۔

پلاٹ

یہ فلم ایک ہائی کلاس سوسائٹی میں رہنے والے جوڑے کی کہانی پر مبنی ہے جو اچانک ایک رات کو لڑکی سے ملتے ہیں اور پھر اُس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، جلد ہی لڑکی کی پراسرار حرکتیں انھیں چونکا دیتی ہیں۔

کاسٹ

ایلینا عنایہ بطور پاؤلا

پابلو مولینیرو بطور سائمن

کارلوس سانٹوز بطور ایڈورڈو

ایوا لوریچ بطور مائٹ

ایستھر ایسیبو بطور کلاڈیا

ایلوئے ازورین بطور بیلٹران

ایوا ٹینیئر بطور کلارا

مونا مارٹنیز بطور آرانا

سونیا المارچا بطور گلوریا

کیا فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟

دی چاک لائن ایک نفسیاتی موضوع پر بنائی گئی فلم ہے ، جو ماضی کے فرٹزل کیس کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے 2008 میں سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔

جوزف فرٹزل نامی آسٹریا کے ایک شخص کو اس کےخطرناک جرائم کی وجہ سے کم از کم 25 سال کی عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اُسے عصمت دری اور قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، فرٹزل نے اپنی سگی بیٹی کو 24 سال تک ایک تہہ خانے بند کرکے رکھا تھا جس دوران اُس نے اُسے زیادتی کا بھی نشانہ بنایا تھا اور اُس کے علاوہ اپنے ایک اور بچے کی بھی موت کا سبب بنا تھا۔

فلم اور حقیقی کہانی میں فرق

فلم میں جو کیس دکھایا گیا ہے اُس میں اور اصل کیس میں کافی فرق ہے، اصل کیس آسٹریا میں ہواتھا جبکہ فلم کو اسپین میں فلمایا گیا ہے۔

اصل کیس میں زیادتی کا شکار الزبتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے جبکہ فلم میں دکھایا گیا ہے وہ مرجاتی ہے۔

فلم میں فرٹزل کی صرف ایک اولاد دکھائی گئی ہے جبکہ اصل میں اس کے ایک سے زیادہ اولادیں تھیں۔

Related Posts