کیا شاہد آفریدی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں؟ اہم انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض
شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں تاہم اس بارے میں سابق کرکٹر نے اہم انکشاف کردیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیا ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اُن کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو اُسے 5 سال پورے دینےچاہیے، 5 سال کی کارگردگی کے بعد اُن کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر پرفارمنس پر ہی ووٹ کے لئے عوام کے پاس جانا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ماضی میں غیر مسلم مسلمان اس لئے ہوتے تھے کیونکہ انہیں ہمارا انصاف کا طریقہ کار پسند آتا تھا لیکن اب ہمارا انصاف کہاں کھڑا ہے، یہ سوچنے کی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کی کمی ہے امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، اسلام ہمیں انصاف اور برابری کا درس دیتا ہے لیکن جسٹس انڈیکس رول آف لاء کے مطابق انصاف کی فراہمی میں پاکستان  130 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کو پاک آسٹریلیا سیریز سے کتنا فائدہ پہنچا؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا آج ہم کہاں کھڑے ہیں، اللہ ہمارے مُلک پر رحم فرمائے اور انصاف کا بول بالا ہو۔

مزید برآں پاک آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ہوم سیریز کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان میں تگڑی پچز بنانا لازمی ہے۔

اُن کاکہنا تھا کہ افتخار، آصف اور خوشدل کا کمبینیشن بہت اچھا ہے، ٹیم کی پرفارمنس تسلی بخش ہے، شکر ہے ایک سیریز ہم نے جیتی ہیں۔

Related Posts