پی سی بی کو پاک آسٹریلیا سیریز سے کتنا فائدہ پہنچا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک انگلینڈ پہلے میچ میں سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی
پاک انگلینڈ پہلے میچ میں سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی جس نے نہ صرف پاکستانی شائقین کی توجہ سمیٹی بلکہ ملک بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

آسٹریلیا نے تقریبا 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا اور اس دورے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خوب منافع ہوا۔

ایک انٹرویو میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بتایا کہ حال ہی میں ختم ہونے والے آسٹریلیا کے ہوم ٹور نے بورڈ کے کمرشل سائیڈ پر سارے ریکارڈ توڑ دیے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اکتوبر میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتح کو یاد کیا اور اسے تجارتی پہلوؤں میں کرکٹ کے لیے ایک بڑا فروغ قرار دیا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ہماری کرکٹ ٹیم نے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا جس نے ہمیں تجارتی بنیادوں پر نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

مزید برآں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہماری جیت کے بعد، لوگوں نے اس کھیل میں زیادہ دلچسپی لی، صرف آسٹریلیا کے ہوم ٹور نے دو ارب تک منافع کمایا، لہذا یہ ہمارے آگے بڑھنے کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔

Related Posts