کیا نیٹ فلکس کی سیریز ’دی گڈ نرس‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا نیٹ فلکس کی سیریز ‘دی گڈ نرس’ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟
کیا نیٹ فلکس کی سیریز ‘دی گڈ نرس’ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جیسیکا چیسٹین اور ایڈی ریڈمائن کی نئی نیٹ فلکس سیریز کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔

‘دی گڈ نرس کو اکیڈمی کے نامزد ڈائریکٹر ٹوبیاس لنڈھولم نے کرسٹی ولسن کیرنز کے لکھے ہوئے اسکرپٹ کی مدد سے ڈائریکٹ کیا ہے۔ نیٹ فلکس پر بہت جلد یہ سیریزشروع ہونے والی ہے۔

پلاٹ

اس سیریز کی کہانی 2013 میں چارلس گیبر کی لکھی گئی کتاب، ‘دی گڈ نرس: اے ٹرو اسٹوری آف میڈیسن، جنون، اور قتل’ پر مبنی ہے۔

اس سیریز کی کہانی ایک خاتون نرس ایمی کی کہانی پر مبنی ہے جسے شک ہوجاتا ہے کہ اس کا ساتھی چارلی مریضوں کی پراسرار اموات کاذمہ دار ہے ، اس کے بعد وہ سچائی جاننے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ سیریز میں ایمی کا کردار جیسیکا چیسٹین جبکہ چارلی کا کردار ایڈی ریڈمائن نے ادا کیا ہے۔

کاسٹ

جیسکا چیسٹین بطورِ ایمی لورین

ایڈی ریڈمائن بطورِ چارلی کلِن

نیمڈی سوموگھابطورِڈینی بالڈون

نوح ایمریچ بطوِر ٹم براؤن

کم ڈکنز

ملک یوبہ

ایلکس ویسٹ لیفلر بطورِ ایلکس لورین

نیٹ فلکس پر کب نشر ہوگی؟

نیٹ فلکس پر یہ سیریز 26 اکتوبر کو نشر ہوگی۔

کیا دی گڈ نرس حقیقت پر مبنی کہانی ہے؟

جی ہاںِ دی گڈ نرس، چارلس کولن نامی امریکی سیریل کلر کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے نیو جرسی میں بطورِ نرس اپنے 16 سالہ کیریئر کے دوران 40 مریضوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Related Posts