کیا نیٹ فلکس کی نئی ترک فلم ’ڈونٹ لیو‘ دیکھنی چاہیئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا نیٹ فلکس کی نئی فلم ’ڈونٹ لیو‘ دیکھنی چاہیئے؟
کیا نیٹ فلکس کی نئی فلم ’ڈونٹ لیو‘ دیکھنی چاہیئے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوزان ایجکٹان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈونٹ لیو ایک ترک رومانوی فلم ہے جو کہ نیٹ فلکس پر چل رہی ہے۔

یہ ایک رومانوی فلم ہے جو کہ براک ڈینز کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہورہی ہے جنہوں نے ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل اسک لفتن انلاماز میں مراد کا کردار ادا کیا تھا، نیٹ فلکس کی اس نئی فلم میں محبوب کا ملنا اور پھر بچھڑنا دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم پاکستان میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے جس کی وجہ سے اس کے اداکار براک ڈینز ہیں جن کے پاکستان میں مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔

کہانی

فلم کی کہانی میں ایک نوجوان سیمیح کو دکھایا گیا ہے جس کا کردار براک ڈینز نے ادا کیا ہے، وہ ایک پیشہ ور فنکار ہوتا ہے جسے ایک دن اچانک اس کی محبوبہ ڈیفنی کال کرتی ہے اور الگ ہونے کا بتاتی ہے۔ فلم میں ڈیفنی کا کردار ڈلان چچک ڈینز نے ادا کیا ہے۔

محبوبہ کی جانب سے کال موصول ہونے کے بعد براک بہت پریشان ہوتا ہے اور وہ اُن لمحات کے بارے میں سوچنا شروع کردیتا ہے کہ آخر کہاں اُس سے غلطی ہوئی کہ جس کی وجہ سے اُس کی محبوبہ نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

کاسٹ

براک ڈینیز

ڈلان چچک ڈینز

سیدا ڈوینسی

بیراک ٹزناٹاک

سکران اوولی

ایرسین آرکی

ڈولونے سوئسرٹ

ڈیفنی نے سیمیح کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

جب دونوں الگ ہوجاتے ہیں تو اُس کے بعد ڈیفنی اور سیمیح کی ایک دن ملاقات ہوتی ہے ،جس دوران سیمیح شراب کے نشے میں ڈیفنی کے ساتھ وقت گزارتا ہے لیکن اگلے دن صبح اُسے اس ملاقات کے بارے میں کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔

اس ملاقات میں جس چیز نے ڈیفنی کو پریشان کیا وہ یہ تھی کہ سیمیح کو صرف اپنی فکر تھی جبکہ وہ کیا کررہی ہے اور اُس کے بارے میں کیا سوچتی ہے اُس کی سیمیح کو کوئی فکر نہیں تھی۔

سیمیح کی اسی بات نے ڈیفنی کو علیحدہ ہونے کیلئے مجبور کیا کیونکہ اُسے ایسا لگ رہاتھا کہ وہ اس رشتے میں اُس کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دےگا، اس کو ایسا لگ رہاتھا کہ سیمیح بہت زیادہ مغرور ہے۔

کیا یہ فلم دیکھنی چاہیئے؟

یہ فلم اُن لوگوں کو بالکل بھی نہیں دیکھنی چاہیئے جو کہ زندگی کے مشکل دور سے گزررہے ہیں یا پھر مایوس ہیں کیونکہ یہ فلم انھیں اور زیادہ مایوسی اور پریشانی میں مبتلا کردیگی یہی وجہ ہے کہ انھیں اِسے چھوڑ کر کسی اچھی مزاحیہ فلم کو دیکھنے کیلئے منتخب کرنا چاہیئے کہ جس سے اُن کی طبیعت پر اچھا اثر پڑے۔

Related Posts