کیا واقعی اقرار الحسن عائشہ اکرم اور ریمبو کی سازش کا شکار ہوئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is Iqrar-ul-Hassan a victim of Ayesha Akram and Rambo’s conspiracy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو جشن آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں مردوں کے ہجوم کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد شہرت ملی اورعائشہ اکرم کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں اس واقعہ کا چرچا رہا۔

سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ اس واقعہ نے میڈیا کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا اور معروف اینکر اقرار الحسن کی طرف سے ہمدردی کے اظہار کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا تاہم حالیہ انکشافات سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ تمام تر سازش عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو نے تیار کی تھی۔

یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ مینار پاکستان پر ہونیوالے واقعہ میں عائشہ اکرم اور ریمبو دونوں ملوث تھاتاہم یہ معمہ حل نہیں ہوسکا کہ کیا اینکر اقرار الحسن بھی اس کھیل کا حصہ تھے یا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو کی سازش کا شکار ہوئے۔

عائشہ اکرم کے کیس میں نیا موڑ
چند روز قبل عائشہ اکرم نے پولیس کو بتایا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ہے۔عائشہ نے اپنے تحریری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو اور اس کے ساتھی بلیک میل کرکے اب تک مجھ سے 10لاکھ روپے بٹور چکے ہیں۔ میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

ریمبو کی گرفتاری
عائشہ اکرم کے بیان کے بعد پولیس نے ریمبو کو اسکے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے تاہم ریمبو کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جانے کا آئیڈیا میرا نہیں تھا ۔ملزم نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر پر ہجوم نے حملہ کیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی اوراس نے عائشہ اکرم کو بہت مشکل سے مینار پاکستان سے باہر نکالا اور لڑکی کو بچانے کے عوض مجھے جیل میں ڈال دیا گیاہے۔

ریمبو نے بتایا کہ کسی اور نے عائشہ کے ساتھ مینار پاکستان جانا تھا لیکن اس نے اپنے بھائی کی موت کی وجہ سے آخری لمحے میں عائشہ اکرم کے ساتھ جانے سے منع کردیا۔

اقرار الحسن پر الزام
ریمبو کے بیان اور عائشہ کے یو ٹرن کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا ہے اور انہیں عائشہ اور ریمبو کے ساتھ سازش کھیل کا حصہ قرار دیدیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین واقعہ کے اصل حقائق سامنے آنے کے بعد اقرار الحسن اور یاسر شامی پر شدید برہم دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اینکر کی معافی
اقرار الحسن کاکہنا ہے کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرم کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودے بازی شروع کردی۔ خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دی۔

اقرار الحسن کاکہنا ہے کہ میں نے آٹھ سال اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کرپاکستان کے اصل مجرموں کو بے نقاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق کرنے میں بہت بڑی غلطی کی ہےمجھے معاف کردیں۔

کیا واقعی اقرار الحسن سازش کا شکار ہوئے
مینار پاکستان واقعہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اقرار الحسن نے اس معاملہ کو پوری شدت سے اٹھایا اور انہوں نے اس واقعہ کی بنیاد پر بیٹی کا باپ نہ بننے پر شکرادا کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عائشہ اور ریمبو کی حقیقت سامنے آنے نے کے بعد تو لوگوں نے ایک بار پھر اقرار الحسن کو ہدف بنالیا ہے اور سوشل میڈیا پرانہیں اس تمام کھیل کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غلط فہمی کا شکار ہوئے انہیں اس واقعہ کی حقیقت اور پس پردہ عزائم کا قطعی ادراک نہیں تھا۔

Related Posts