کیا فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایا جارہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں عام انتخابات 2024کا انعقاد مکمل ہوچکا ہے، جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور سیاست پر گہری نظر رکھتی ہیں۔

مرکز میں حکومت بنانے کی اگر بات کی جائے تو پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ممکنہ طور پر اتحاد ہوسکتا ہے اور مشترکہ حکومت تشکیل پانے کا قوی امکان موجود ہے۔

Related Posts