دورۂ پاکستان مکمل، صدر ابراہیم رئیسی ایران واپس روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی صدر
(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورۂ پاکستان مکمل کرکے ایران واپس روانہ ہوگئے، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ  نے صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے 3 روزہ دورۂ  پاکستان کی تکمیل پر پاکستانی قیادت سے تشکر کا اظہار کیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر وطن واپس روانگی کے وقت صدر ابراہیم رئیسی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے الوداع کہا۔

اپنے تین روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرا عظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعلیٰ سندھ کے علاوہ گورنرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

دورۂ پاکستان کے موقعے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے سے اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ابراہیم رئیسی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم اپنے دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاک ایران تعلقات کوئی توڑ نہیں سکتا۔ آج ہم پاک ایران اقتصادی و تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کا عزم کرچکے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Related Posts