سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت مستحکم ہورہی ہے ، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Maulvi is criticizing the cartelization issue in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر ساحلی امور نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور مثبت پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اوربین الاقوامی ادارے بھی معیشت پر اعتماد کر رہے ہیں۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ 3 ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں اسٹاک مارکیٹ 45ہزار پوائنٹس تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے آٹے کی قیمت میں کمی کی نوید سنادی

انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی رینکنگ کو منفی سے مستحکم قرار دیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیاہے ، 5 ماہ میں مالی خسارہ پہلی بار سرپلس میں آیا۔ ملک میں ٹیکس وصولوں اورترسیلات زر بھی اضافہ ہوا ہے۔

محمود مولودی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کا عمل درست سمت میں جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی سطح پر لگ بھگ ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، عالمی اداروں نے بھی یہ تسلیم کرلیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

دنیا بھرمیں درجہ بندی کے حوالے سے مشہور ادارے ‘موڈیز’ نے بھی پاکستان کی درجہ بندی منفی سے بہتر کرکے مستحکم کردی ہے۔محمود مولوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، آئندہ چند ماہ میں عوام مزید تبدیلی دیکھیں گے۔

Related Posts