آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم عمران خان
آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران  خان نے اعلان کیا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا ملک کے تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا اعلان کرے گی۔

تحقیقات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم اطمینان رکھے کہ آٹے اور چینی  کے بحران کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومت نے گندم کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران کو برطرف کر دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی 7 روز قبل برطرف کئے جانے والوں میں شامل ہیں۔ کسٹم افسران کی طورخم اور چمن کسٹم اسٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھی۔

مزید پڑھیں: گندم کے بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن

Related Posts