گندم کے بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 کسٹمز افسران برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wheat bags worth millions go missing in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے گندم کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران کو برطرف کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی برطرف کئے جانے والوں میں شامل ہیں۔ کسٹم افسران کی طورخم اور چمن کسٹم اسٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھی۔

مزید پڑھیں: منصوبہ بندی سے لایا گیا آٹے کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے،محمود مولوی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم افسران نے بغیر تصدیق رعایتی سرٹیفکیٹ جاری کیے اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بجائے مینوئل اندراج کیاتھا۔ حکومت نے ان کیخلاف مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گندم کے بحران کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے بحران نے جنم لے لیا تھا جس کے بعد حکومت نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Related Posts