وزیر ریلوے کی درخواست پر ڈی ایس گوادر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر ریلوے کی درخواست پر ڈی ایس گوادر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز
وزیر ریلوے کی درخواست پر ڈی ایس گوادر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: 10 کروڑ روپے کی خوردبرد پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی درخواست پر ڈی ایس گوادر اور دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے ڈی ایس گوادر حنیف گل سمیت فہد رحمان اور اعجاز احمد نسیم کے خلاف تحقیقات کا باضابطہ آغاز گزشتہ روز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے گیارہ سال قبل پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے دس کروڑ کی رقم جاری کی گئی جبکہ پروجیکٹ کی تکمیل 2015ء میں ہونی تھی۔

آج سے پانچ سال قبل مکمل ہونے والے پروجیکٹ کی تکمیل آج تک نہ ہوسکی۔ جبکہ پروجیکٹ کی تمام رقم پیشگی ادا کردی گئی تھی جس پر تحقیقات کے لیے وزیر ریلوے نے لیٹر تحریر کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیئرمین نیب کو نومبر 2019ء میں تحقیقات کے لیے باضابطہ خط تحریر کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 

Related Posts