والد سے محبت کے اظہار کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے والد سے محبت کے اظہار کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے
اپنے والد سے محبت کے اظہار کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بچے اور بڑے اپنے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا میں قدم رکھتے ہی سب سے پہلے ایک بچہ جس شخصیت کو دیکھتا ہے وہ اُس کی ماں یا باپ ہوتا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے والد سے اظہارِ محبت کیلئے فادرز ڈے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

اپنے والد سے محبت کے عالمی دن کا بنیادی مقصد اولاد کیلئے ایک باپ کی محبت اور  معاشی و سماجی تحفظ سمیت دیگر سہولیات مہیا کرنے کے اعتراف اور رشتے کے احترام کو فروغ دینا ہےجبکہ عالمِ انسانیت کو یہ دن مناتے ہوئے 111سال ہوگئے۔

بچے کی والد سے جذباتی و ذہنی وابستگی اور محبت کے اظہار کا یہ خوبصورت دن منانے کی ابتدا 1910ء میں 19 جون کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کی گئی، جس کے بعد رفتہ رفتہ یہ ایک عالمی شہرت یافتہ دن بن گیا۔

ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ والد کے عالمی دن کا خیال ماؤں کے عالمی دن کی تقریبات مناتے ہوئے سنورا سمارٹ ڈوڈ نامی خاتون کے ذہن میں 1909ءمیں پیدا ہوا جس کی پرورش اس کی والدہ کے بعد اس کے والد نے کی تھی۔

باپ کی حیثیت سے دنیا کا کوئی بھی شخص اپنی اولاد کی بہتر سے بہتر پرورش کی کوشش کرتا ہے اور اسے ہر وہ سکھ دینا چاہتا ہے جس سے کسی نہ کسی وجہ سے وہ خود محروم رہ گیا ہو، جس سے اس رشتے کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

عموماً بیٹی اور بیٹے کا مقام ایک والد کی نظر میں برابر ہوتا ہے لیکن مشرقی معاشروں میں بیٹیوں کی ذہنی وابستگی زیادہ تر اپنے والد کے ساتھ ہوتی ہے جبکہ بیٹے والدہ کے لاڈلے ہوتے ہیں، مغربی معاشروں میں رہن سہن اور ثقافت مختلف ہونے کے باعث یہ فرق نسبتاً کم نظر آتا ہے۔

ہر سال فادرز ڈے کے موقعے پر بے شمار غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) اور سرکاری و غیر سرکاری ادارے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں اور مذاکرے و مباحثے منعقد کرکے والد کے رشتے کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  دُنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن

Related Posts