پاکستان سمیت دُنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں سے مزدوری لینے کے رجحان کا خاتمہ کرکے انہیں تعلیم کیلئے تیار کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  چائلڈ لیبر کا عالمی دن منانے کا مقصد نو عمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

دُنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے  عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں، تعلیمی اداروں، میڈیا، خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان میں بھی سیمینارز، بحث مباحثوں اور واکس میں ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق گفتگو کریں گے اور عوام میں بچوں سے مزدوری کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ بچوں کو تعلیم کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے2002میں رکھی تھی، جس کے بعد سے آج تک اقوامِ متحدہ کے تحت چائلڈ لیبر کا عالمی دن منانے کا سلسلہ جاری ہے جس کا ہر سال ایک نیا موضوع رکھا جاتا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات اور معاشی مشکلات کے ہاتھوں مجبور ہو کر محنت مزدوری کررہے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہیں۔

 بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوراک کی سہولت حاصل نہیں ہوتی۔ بچے بھوک اور بعض اوقات فاقہ کشی کی حالت میں بھی سخت مزدوری پر مجبور ہوتے ہیں جس کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیر احمد اعوان نے کہا کہ ورکشاپس، کارخانوں، فیکٹریز اور مارکیٹس میں لاکھوں بچے مزدوری کرتے ہیں جنہیں اسکولوں تک لانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

ظہیراحمداعوان نے گزشتہ برس 20 نومبر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کی فلاح وبہبود ہے۔آج پورے ملک  کے  لاکھوں بچے مزدوری کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چائلڈ لیبرکے حوالے سے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، ظہیر احمد اعوان

Related Posts